حسن علی کا فٹنس بحالی پروگرام

image source-social media

قومی کرکٹ کے ٹیم نوجوان فاسٹ باولر حسن علی کا بحالی پروگرام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ممکنہ طور پر جنوری کے دوسرے ہفتے میں ان کا میڈیکل سکین کرایا جائے گا جس کی بنیاد پر ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا ، نومبر 2019 میں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ وہ پسلیوں کے فریکچر میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا -


حسن علی نے اس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی پروگرام کو پھر سے جوائن کیا تو انہیں ڈاکٹرز نے چھ ہفتوں تک مکمل آرام کرنے کی ہدایات دی تھی ، پاکستان کرکٹ بورڈ  ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کا بحالی پروگرام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے تاہم 25 سالہ پیسر نے دو روز کیلئے چھٹی کی درخواست دی ہے جسکے بعد وہ یکم جنوری کو دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ منسلک ہو کر اپنی انجریز سے مکمل نجات کی کوششوں کا آغاز کریں گے ۔ 

واضح رہے کہ 25 سالہ نوجوان فاسٹ باولر ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے ہی فٹنس مسائل کا شکار ہیں ، پہلے انکی ریڑھ کی ہڈی میں انجریز کا مسئلہ تھا ، جس کی وجہ سے وہ پاکستان نیشل ٹی20 کپ میں بھی نمائندگی نہیں کر سکے تھے ،اس کے بعد جب انکا نومبر 2019 میں میڈیکل ٹیسٹ ہوا تو پسلیوں میں فریکچر کا انکشاف ہوا تھا ۔

image source-social media

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق حسن علی کا بحالی پروگرام 12 جنوری تک جاری رہے گا جسکے بعد انکا فٹنس سکین ٹیسٹ ھو گا اور اندازہ ہوگا کہ ان کی کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کب تک ممکن ہے ، اس سے قبل حسن علی نے ستمبر میں آخری بار قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی طرف سے میچ کھیلا تھا جبکہ وہ جون کے بعد سے پاکستان کی طرف سے کسی بھی قسم کے فارمیٹ میں نمائندگی نہیں کر سکے ۔