2019 پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی
2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی :
2019 میں پاکستان نے ٹوٹل 25 ون ڈے میچز کھیلے جس میں 9 ون ڈے میں جیت ہوئی جبکہ 15 ون ڈے میں ہار ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔
اس سال میں پاکستان نے 10 ٹی 20 میچز کھیلے جس میں صرف ایک میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف جیت پاکستان کا مقدر بنی جبکہ 8 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔
رواں سال پاکستان نے 6 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 4 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت ملی اور ایک ٹیسٹ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔
ون ڈے میچز میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ :
جنوری 2019 میں ساؤتھ افریقہ میں ہونے والی 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں 3 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 2 میچز میں جیت ہوئی ، مارچ 2019 دوبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا ، ورلڈ کپ 2019 سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی پانچ میچز کی سیریز کے 4 میچز میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا ، یہ سیریز انگلینڈ میں کھیلی گئی تھی ، ورلڈ کپ 2019 میں پانچ میچز میں جیت ، 3 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ، لیکن پوائنٹس ٹیبل پر خراب رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا ، ورلڈ کپ کے بعد ستمبر میں سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی ہوم سیریز میں 2 میں جیت اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔
ٹی20 میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ :
اس سال میں پاکستان نے 10 ٹی20 میچز کھیلے جس میں صرف ایک میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف جیت پاکستان کا مقدر بنی جبکہ 8 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ، جنوری 2019 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز میں ساؤتھ افریقہ 2 اور پاکستان کو ایک میچ میں کامیابی ملی ، 2019 ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹی20 میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اکتوبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کو تین ٹی20 میچز کی ہوم سیریز میں بھی کلین سویپ ہوئی ، نومبر 2019 میں آسٹریلیا میں تین ٹی20 میچز کی سیریز میں ایک بارش کی نذر اور باقی دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،اس سال کی ٹی20 میں مسلسل ہار کے باوجود بھی ابھی تک آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پاکستان نمبر ون ہے ۔
ٹیسٹ میچز میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ :
2019 میں پاکستان نے 6 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 4 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ایک بارش کی نذر اور ایک میں پاکستان کو جیت ملی ، جس میں دو ٹیسٹ میچز 2019 کے آغاز میں ساؤتھ افریقہ ٹور میں ہوئے تھے جن میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اسکے بعد رواں سال نومبر میں آسٹریلیا ٹور میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، دسمبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں پہلا راولپنڈی ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف کامیابی ملی

0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box