حسن علی کا فٹنس بحالی پروگرام
حسن علی کا فٹنس بحالی پروگرام :
قومی کرکٹ کے ٹیم نوجوان فاسٹ باولر حسن علی کا بحالی پروگرام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ممکنہ طور پر جنوری کے دوسرے ہفتے میں ان کا میڈیکل سکین کرایا جائے گا جس کی بنیاد پر ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا ، نومبر 2019 میں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ وہ پسلیوں کے فریکچر میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا -
حسن علی نے اس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی پروگرام کو پھر سے جوائن کیا تو انہیں ڈاکٹرز نے چھ ہفتوں تک مکمل آرام کرنے کی ہدایات دی تھی ، پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کا بحالی پروگرام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے تاہم 25 سالہ پیسر نے دو روز کیلئے چھٹی کی درخواست دی ہے جسکے بعد وہ یکم جنوری کو دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ منسلک ہو کر اپنی انجریز سے مکمل نجات کی کوششوں کا آغاز کریں گے ۔
واضح رہے کہ 25 سالہ نوجوان فاسٹ باولر ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے ہی فٹنس مسائل کا شکار ہیں ، پہلے انکی ریڑھ کی ہڈی میں انجریز کا مسئلہ تھا ، جس کی وجہ سے وہ پاکستان نیشل ٹی20 کپ میں بھی نمائندگی نہیں کر سکے تھے ،اس کے بعد جب انکا نومبر 2019 میں میڈیکل ٹیسٹ ہوا تو پسلیوں میں فریکچر کا انکشاف ہوا تھا ۔
![]() |
| image source-social media |


1 Comments
زبردست ، اچھا پلئیر ہے حسن علی ۔۔
ReplyDeleteplease do not enter any spam link in the comment box