پاکستان سپر لیگ 5 شیڈول
پاکستان سپر لیگ 5 شیڈول میں میں پہلی بار ایک دن میں ایک شہر میں دو میچز نہیں ہوں گے ، اگر ایک دن کراچی میں شام کو میچ ہو گا جبکہ دوسرا میچ کراچی نہیں بلکہ کسی دوسرے شہر میں رات کے وقت کھیلا جائے گا ، پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے یہ فیصلہ تماشائیوں کی دلچسپی بڑھانے اور گراونڈ پچز کو کم سے کم استعمال کرنے کی وجہ سے کیا ہے ، گزشتہ چار برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں ایک گراونڈ میں کئی کئی ڈبل ہیڈرز ہوتے تھے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہلی بار پاکستان سپر لیگ 5 شیڈول کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہونگے ۔
پاکستان سپر لیگ 5 شیڈول میں چار کرکٹ گراونڈز کا انتخاب کیا گیا جس میں قذافی اسٹیڈیم لاہور ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی شامل ہیں ، جبکہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی منظور شدہ سیکورٹی کنسلٹنٹ نے چاروں کرکٹ گراونڈز کی سیکورٹی کلئیر قراد دے چکی ہے ۔
پاکستان سپر لیگ 5 شیڈول میں ٹوٹل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے لاہور میں 14 ، کراچی میں 9 ، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 3 میچز کھیلے جائیں گے ، افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جبکہ پاکستان سپر لیگ 5 شیڈول فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاھورمیں کھیلا جائے گا ۔
پاکستان سپر لیگ 5 شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی ، 3 لاہور ، 2 راولپنڈی اور ایک میچ ملتان میں کھیلے گی ، اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز راولپنڈی ، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی ، پشاور زلمی 5 میچز راولپنڈی ، 3 کراچی ، لاہور اور ملتان میں اپنا ایک ایک میچ کھیلے گی ، ملتان سلطانز 5 میچز لاہور ، 3 اپنے ہوم گراونڈ ملتان اور ایک ایک میچ راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی ، کراچی کنگز 5 میچز اپنے ہوم گراونڈ کراچی ، 2 میچز لاہور ، 2 راولپنڈی اور ایک میچ ملتان میں کھیلے گی ، لاہور قلندرز 8 میچز اپنے ہوم گراونڈ جبکہ باقی دو میچز میں سے ایک کراچی اور ایک راولپنڈی میں کھیلے گی ۔

0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box