Haris Rauf , Big Bash league
![]() |
| image source-social media |
حارث رؤف نیا پاکستانی ہیرو : فاسٹ باولر کی بگ بیش ٹی20 لیگ میں شاندار کارکردگی ۔
26 سالہ پاکستانی فاسٹ باولر حارث رؤف نے آسٹریلیا میں جاری ٹی20 بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جو کہ اس سیزن کی ابھی تک کی بہترین باولنگ پرفارمنس ہے ،
22 دسمبر 2019 اتوار کے روز کھیلے جانے والے میچ میں میلبرن سٹارز نے ہوبارٹ ہریکینس کو 52 رنز سے شکست دی اس سے قبل ملیبرن سٹارز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، میلبرن سٹارز کی طرف سے اوپنر مارکس اسٹوئنس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز بنائے ، مارکس اسٹوئنس کی اننگز میں سات چوکے اور چار چھکے شامل تھے ، میلبرن سٹارز نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 163 سکور کیا ، ہوبارٹ ہریکینس کی طرف ریلے میریڈتھ 3 اور قیس احمد 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ،
164 سکور کے ہدف میں ہوبارٹ ہریکینس کی پوری ٹیم 111 سکور پر صرف 16 اوور میں پویلین لوٹ گئی ، کلائیو روز 32 اور اوپنر کالیب جیول 25 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے ، میلبرن سٹارز کی طرف سے پاکستانی فاسٹ باولر حارث رؤف نے تباہ کن باولنگ کرتے 4 اوور میں 27 سکور کے عوض 5 کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ دیگر پرفارمنسز میں کپتان گلین میکس ویل 2 ، ایڈم زامپا 2 اور سندیپ لیمچانے 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ،
میچ کے بہترین پلئیر کا ایوارڈ حارث رؤف کے نام رہا۔
یاد رہے اس سے قبل برسبین ہیٹ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں حارث رؤف 2 وکٹیں لینے میں کامیابرہے تھے ، وہ میچ بھی 22 سکور سے میلبرن سٹارز کے نام رہا۔
![]() |
| image source-social media |


0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box