کراچی  ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح 
image source-social media
میزبان ٹیم دس سال بعد اپنے گھر میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی تھی ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 263 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی ہے ، جبکہ سیریز کا پہلا راولپنڈی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا ، اس فتح سے پاکستان کو 60 پوائنٹس مل گئے ہیں ۔ 
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کو فتح کے 476 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم اس کی پوری ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ ، یاسر شاہ نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، حارث سہیل اور محمد عباس نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ 
ڈیبیو ٹرن عابد علی کو مین آف دا میچ اور مین آف دا سیریز قرار دیا گیا.
image source-social media
پانچویں دن سری لنکا نے 212 سکور 7 وکٹوں پر جب اننگ کا آغاز کیا تو سری لنکا مجموعی سکور میں مزید اضافہ نہ کر سکی اور 212 پر باقی تین وکٹیں بھی گر گئی ، اننگ کی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے لیستھ امبولڈینیا کو آوٹ کر دیا ، اننگ کی دوسرے ہی اوور میں سنچری میکر اوشاڈا فرنینڈو بھی یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہو گئے ، سری لنکا کی آخری وکٹ وشوا فرنینڈو کی صورت میں نسیم شاہ کے حصے آئی ، سری لنکا کی طرف سے اوشاڈا فرنینڈو 102 اور نرشن ڈک ویلا 65 کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے.
اس سے قبل جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 191 کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ، اسد شفیق 63 ، بابر اعظم 60 کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، سری لنکا کی طرف سے لاہیرو کمارا 4 , لیستھ امبولڈینیا 4 اور وشوا فرنینڈو 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ، پہلی اننگز کے جواب میں سری لنکا ٹیم 80 سکور کی برتری کے ساتھ 271 پر آل آوٹ ہوئی ، دینش چندیمل 74 اور دلروان پریرا 48 کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی 5 ، محمد عباس 4 اور حارث سہیل ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے.
میچ کی دوسری اور فیصلہ کن اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے کم بیک کرتے ہوئے ٹاپ چار بلے بازوں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئی سنچری سکور کی جس میں اوپنر عابد علی 174 ، اوپنر شان مسعود 135 ، کپتان اظہر علی 118 اور بابر اعظم 100 سکور کرنے کے بعد مجموعی سکور 555 پر تین کھلاڑی آوٹ اننگز ڈیکلئیر کی ، سری لنکا کی طرف سے لاہیرو کمارا 2 اور لیستھ امبولڈینیا کے ایک وکٹ حاصل کی ، سری لنکا کو جیتنے کے لیے 476 سکور کا مشکل ہدف دیا جس کے تعاقب پوری سری لنکن ٹیم 212 سکور پر پویلین لوٹ گئی ، پاکستان کی طرف سے سولہ سالہ نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کیرئیر کی بہترین باولنگ کرتے ہوئے پانچ شکار کیے ، یاسر شاہ 2 ، شاہین آفریدی ، حارث سہیل اور محمد عباس ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے.
اس کے ساتھ ہی نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے دوسرے کم عمر ترین باولر بن گئے جبکہ پہلا ریکارڈ بھی پاکستان کے نسیم الغنی کے پاس ہے جنہوں نے سنہ 1958 میں ویسٹ انڈیز کے ایک اننگز میں پانچ کھلاڑی آوٹ کیے تھے.
image source-social media



آی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل :

پاکستان آئی سی سی  ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے ، بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، آسٹریلیا 216 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے ، پاکستان 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، سری لنکا 80 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے ، نیوزی لینڈ 60 پوائنٹ کے بعد پانچویں ، انگلینڈ 56 پوائنٹ کے بعد چھٹے نمبر پر موجود ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش ، ساوتھ افریقہ ابھی تک پوائنٹس ٹیبل پر اپنا کھاتہ نہیں کھول سکی.