بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری کے بعد بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن ۔
![]() |
| image source-social media |
آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر 755 پوائنٹ کی ساتھ آٹھویں ، انگلش کپتان جوروٹ 752 پوائنٹ کے ساتھ نویں ، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر 714 پوائنٹ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں ۔
![]() |
| image source-social media |
بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ، دوسری جانب باؤلنگ اور آل راؤنڈر ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ، اس سے قبل ٹی20 آئی سی سی کرکٹ رینکنگ میں بابراعظم پہلے اور ون ڈے کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، یاد رہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ کیرئیر میں اتنا متاثرکن آغاز نہیں کر پائے تھے تاہم اب نوجوان بیٹسمین کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آتی جا رہی ہے ، ٹی20 اور ون ڈے کرکٹ میں نوجوان بلے باز پہلے ہی دنیا میں اپنے آپ کو منوا چکے ہیں ۔


0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box