image source-social media

 کیا بنگلہ دیش نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا ؟؟؟؟؟

سری لنکا کےخلاف سیریز کا کامیابی سے انعقاد کرکے بتا دیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ، دنیا کی کوئی بھی کرکٹ ٹیم یہاں پر آکر کھیل سکتی ہے:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی
کراچی پریس کانفرنس کے درمیان چیئر مین پا کستان  کرکٹ بورڈ احسان مانی  کا کہنا تھا کہ ہم نے سر ی لنکا کے خلاف سیریز کا کامیابی سے انعقاد کرکے بتا دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے اور اب اگر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میںں آ کر کھیلنے کے لیے رضا مند نہ ہوئی تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رجوع کریں گے ، اس کے لیے ایک یہ دلیل کافی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں 425 غیر ملکی پلیئرز نے کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ 
احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی یہاں آکر کافی خوش ہوئے ، راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچ ہونا کرکٹ کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ، پاکستانی عوام نے ان میچز کو بھرپور انداز سے سپورٹ کیا ، حتی کہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں نہ  آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں پاکستان آ کر ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنا چاہیے تھا ، سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے پاکستان نہ  آنے کا اب کوئی جواز نہیں بنتا  جب کہ بنگلہ دیش سے ہونے والے بات کو ابھی منظرعام پر لا نہیں سکتے کیوں کہ سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ جڑی ہوئی ہے ، بنگلہ دیش اب اگر پاکستان  آ کر  ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلا گا تو معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں لے جائیں گے ۔

احسان مانی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے معاملات پر فرنچائز کی جتنی مدد کرسکتے ہیں وہ کریں گے ، پوری کوشش تھی کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم پاکستان آ کر کھیلے ، انگلش بورڈ نے پہلے مینز ٹیم کوبھیجنے کی خواہش ظاہر کی