ساؤتھ افریقہ سنچورین ٹیسٹ فتح
image source-social media

 ساؤتھ افریقہ سنچورین ٹیسٹ فتح  

ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز جاری ہے جبکہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ کی فتح ، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔ 
ساؤتھ افریقہ بمقابلہ انگلینڈ 26 دسمبر جمعرات کے دن شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کو 107 سکور سے شکست دے دی ،ساؤتھ افریقن وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک مین آف دی میچ قرار ، آئی سی سی ٹیسٹ چئمپین شپ میں ساؤتھ افریقہ کی پہلی جیت رجسٹرڈ ، 
چوتھی اننگز میں انگلش ٹیم 375 سکور کے تعاقب میں 268 سکور بنا سکی ، اوپنر روری برنز 84 اور انگلش کپتان جو روٹ 48 سکور بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کیگسو رباڈا 4 ، انرچ نارتج 3 ، کیشو مہاراج 2 اور ڈیوائن پریٹریوس 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔ 
اس سے قبل جمعرات کے دن شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ، ساؤتھ افریقہ نے پہلی اننگز میں 284 سکور کیا ، کوئنٹن ڈی کاک 95 اور ورنن فلینڈر 35 سکور بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ 4 ، سیم کران 4 ، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ، 
ساؤتھ افریقہ کی پہلی اننگز کے جواب میں انگلش ٹیم 181 سکور بنا سکی ، جو ڈینلی 50 اور بین اسٹوکس 35 سکور بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، جبکہ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ورنن فلینڈر 4 ، کیگسو رباڈا 3 ، انرچ نارتج 2 اور  ڈیوائن پریٹریوس 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔
ساؤتھ افریقہ سنچورین ٹیسٹ فتح
image source-social media
پہلی اننگز میں ساؤتھ افریقہ کو مجموعی طور پر 103 سکور کی برتری حاصل رہی ، ساؤتھ افریقہ دوسری اننگز میں 272 سکور بنانے میں کامیاب رہی ، وینڈار ڈوسن 51 اور ورنن فلینڈر 46 سکور بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، جبکہ دوسری جانب انگلینڈ کے جوفرا آرچر 5 ، بین اسٹوکس 2 ، سیم کران ، جمیز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کے حصے ایک ایک وکٹ آئی ۔