; ایشیا الیون میں پاکستانی کھلاڑی نہ شامل ہونے کی حقیقت

image source-social media

image source-social media
ایشیا الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے ٹی20 میچز میں پاکستان کے کھلاڑیوں کا ایشیا الیون میں شامل نہ ہونے پر سوشل میڈیا اور اخبارات میں آنے والی خبروں کی حقیقت ۔

image source-social media
شیخ مجیب الرحمان کی 100ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں دو ٹی20 میچز جو ایشیا الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے درمیان بنگلہ دیش میں شیڈول ہیں ، جبکہ ایشیا الیون میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہو گا جس کے متعلق بھارتی اور پاکستانی اخبار سمیت سوشل میڈیا پر اس خبر کو سیاسی رنگ دیا جا رہا اور ایشیا الیون میں پاکستان کے کھلاڑیوں کا شامل نہ ہونا ایسے پیش کیا جا رہا جیسے پاکستان بھارت کشیدگی کی وجہ سے یہ فیصلہ بھارت کی طرف سے کیا گیا ہے ، پاکستان بھارت کشیدگی ، سیاسی صورتحال ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا نہ ہونا یہ تمام معاملات اپنی جگہ لیکن ایشیا الیون میں کھلاڑیوں کو  نہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے جس کی بنیادی وجہ کوئی پاکستان بھارت کشیدگی یا بنگلہ دیش کے ساتھ کرکٹ سیریز وغیرہ جیسے مسائل نہیں بلکہ ایشیا الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے درمیان دونوں ٹی20 میچز  18 اور 21 مارچ کو شیڈول ہیں ، جو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ساتھ کراس ہو رہا ہے اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں ایشیا الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے مقابلوں کی تاریخ  تبدیل کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن براڈ کاسٹنگ رائٹ فروخت ہو جانے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا  لہذا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑی  نہ بھیجنے کے بارے میں فیصلہ کیا ۔
image source-social media