ساؤتھ افریقہ انگلینڈ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ

image source-social media

کیپ ٹاون ٹیسٹ میں تیسرے دن کے اختتام تک انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 264 سکور کی برتری حاصل ۔   

نیولینڈ کرکٹ گراونڈ کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ 3 جنوری جمعہ کے دن شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط ۔ 
کیپ ٹاون ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے دوسری اننگ میں 218 سکور بنا لیے جبکہ اسکے 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے ، اوپنر بلے باز ڈومنک سبلی 85 سکور بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کپتان جو روٹ 61 سکور بنا کر ڈیوائن پریٹریوس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کو دوسری اننگ میں 264 سکور کی لیڈ حاصل ہو چکی ہے جبکہ انگلینڈ کی ابھی 6 وکٹ باقی ہیں ۔ 


image source-social media
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگ میں 269 سکور بنانے میں کامیاب ہوئی ، انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ 61 سکور اور بین اسٹوکس 41 سکور بنا کر نمایاں رہے ، ساؤتھ افریقہ کی طرف سے کیگسو رباڈا 3 ، ڈیوائن پریٹریوس 2 ، انرچ نارتج 2 ، ورنن فلینڈر 2 اور کیشو مہاراج ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔
269 سکور کے جواب میں ساؤتھ افریقہ کی پوری ٹیم 223 سکور پر پویلین لوٹ گئی ، پہلی اننگز میں انگلینڈ کو مجموعی طور پر 46 سکور کی برتری حاصل رہی ، ساؤتھ افریقہ کی جانب سے اوپنر بلے باز ڈین ایلگر 88 اور مڈل آرڈر بلے باز وینڈر ڈسن 68 سکور بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جمیز اینڈرسن نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹ حاصل کی ، دیگر میں سیم کران 2 ، اسٹورٹ براڈ 2 اور ڈومنک بیس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ 

image source-social media
اس سے قبل 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ساؤتھ افریقہ کو 1-0 سے برتری حاصل ہے ، سنچورین کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ نے 107 سکور سے کامیابی حاصل کی تھی ، ساوتھ افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک مین آف دی میچ رہے تھے ۔