آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کیا کلین سویپ


آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کیا کلین سویپ
image source-social media

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 279 سکور کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے مسلسل دوسری سیریز میں کامیابی حاصل کی ۔ نوجوان مڈل آرڈر بلے باز مارنس لبوشین تیسرے ٹیسٹ میچ کے اور سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے  ، مارنس لبوشین نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک ڈبل سنچری اور ایک سنچری کی بدولت ٹوٹل 549 سکور بنائے ۔


آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کیا کلین سویپ
image source-social media
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جا رہا تھا ، جس میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ، 3 جنوری جمعہ کے دن شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، آسٹریلیا کی طرف سے نوجوان بلے باز مارنس لبوشین کی شاندا ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا پہلی اننگز میں 454 سکور بنانے میں کامیاب رہا ، جبکہ دیگر میں مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ 63 اور ڈیوڈ وارنر 45 سکور بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر 3 ، کولن ڈی گرینڈہوم 3 ، ٹاڈ ایشلے 2 ، میٹ ہینری اور ولیم سمرویل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم 254 سکور بنا سکی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 52 اور کین ولیمسن کی غیر موجودگی میں کپتانی کرنے والے اوپنر بلے باز ٹام لیتھم 49 سکور بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لائن نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ بیٹنگ لائن کی کمر توڑی ، دیگر میں پٹ کمنز 3 اور مچل سٹارک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ، آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 198 سکور کی برتری حاصل رھی ۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کیا کلین سویپ
image source-social media

دوسری اننگز :                                                                                                                       

               آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ 217 سکور 2 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کی ، آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 111 سکور کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ وہ ناٹ آوٹ رہے ، آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر بلے باز جو برنز 40 سکور بنا کر ٹاڈ ایشلے کی گیند پر آوٹ ہوئے ، جبکہ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی مارنس لبوشین تھے جو 59 سکور بنا کر میٹ ہینری کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ، آسٹریلیا کے دوسری اننگ میں 217 سکور اور پہلی اننگ کی 198 سکور کی برتری کی بدولت نیوزی لینڈ کو آخری اننگ میں جیتنے کے لیے 416 سکور کا ہدف ملا ، جبکہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 136 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈہوم 52 سکور بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ دیگر بلے بازوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا ، آسٹریلیا کی جانب سے آف اسپنر ناتھن لائن مستقل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگ میں بھی 5 وکٹیں حاصل کی ، دیگر میں مچل سٹارک 3 اور پٹ کمنز ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔


آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کیا کلین سویپ
image source-social media

اس سے قبل ملیبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 247 سکور سے شکست دی تھی ، آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ پہلی اننگز میں سنچری سکور کرنے کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے ۔

جبکہ پرتھ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 296 سکور کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی ، آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ باولر مچل سٹارک پہلی اننگ میں 5 اور دوسری اننگ میں 4 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے ۔