پاکستان بمقابلہ سری لنکا کراچی ٹيسٹ
کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز پاکستان فتح کے قریب
![]() |
| image source-social media |
![]() |
| image source-social media |
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی جیت رجسٹرڈ کروانے کے لیے پاکستان کو مزید تین وکٹ درکار جبکہ سری لنکا کو جیتنے کے لیے مزید 264 سکور درکار ، سری لنکن اوپنر اوشاڈا فرنینڈو 102 سکور بنا کر کریز پر موجود ، نوجوان بلے باز نے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے ،
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو فتح کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا تھا ، پانچ روزہ میچ کے چوتھے روز 476 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان کرونارتنے 16 کے انفرادی سکور پر محمد عباس کا شکار بنے ، اگلے ہی اوور میں نئے آنے والے بیٹسمین کوشل مینڈس بغیر کھاتہ کھولے نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ، پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باولر نسیم شاہ کی یہ پہلی وکٹ تھی لیکن اہم موقع پر اہم وکٹ تھی ، 70 کے مجموعی سکور پر اینجلو میتھیوز 19 سکور کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے ، 96 کے مجموعی سکور چوتھی وکٹ دینش چندیمل کی گری جو صرف 2 سکور بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل ڈبلیو ہوئے ،اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے ڈی سلوا کو صفر پر پویلین کی راہ دکھا دی ، 97 رنز پر نصف ٹیم پویلین لوٹ جانے کے بعد نروشن ڈک ویلا اور اوشاڈا فرنینڈو کے درمیان 104 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی اور دونوں بلے بازوں نے بیٹنگ لائن کو کچھ سہارا فراہم کیا ، تاہم 65 کے انفرادی سکور نروشن ڈک ویلا آوٹ ہوئے جو حارث سہیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ، سری لنکا کی ساتویں وکٹ چوتھے دن کے آخری اوور میں گری جب پریرا پانچ رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ اس سے قبل پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 555 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
پاکستان کی جانب سے پاکستان کے ٹاپ چار بلے بازوں نے سینچری مکمل کی ، جب کہ یہ ریکارڈ اس سے پہلے بھارتی ٹیم کے پاس تھا ، 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں وسیم جعفر ، لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر ، راہول ڈریوڈ اور دینش کارتک نے پہلے چار نمبر پر کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی تھی جبکہ پاکستان کی طرف سے یہ ریکارڈ عابد علی ، شان مسعود ، کپتان اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچری سکور کر کے بنایا ۔
عابد علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 174 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 135 رنز بنائے ،اظہر علی 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 100 اور محمد رضوان 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 191 بنائے تھے، جس کے جواب میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر 80 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا


5 Comments
Amazing..
ReplyDeleteZbrdst... 💕 💕
پاکستان کی پرفارمنس بڑی اچھی رہی۔ اگر ٹیم کی کارکردگی کا تسلسل ایسا ہی رہا تو کرکٹ کے پاکستانی میدان بھر جائیں گے
ReplyDeleteآپکے خیال میں کیا وجہ ہے کہ 2020 میں پاکستانی کارگردگی اتنی اچھی نہیں رہی
Deleteآپکے جواب کامنتظر
احسان شیخ دوبئ
آپکے خیال میں کیا وجہ ہے کہ 2020 میں پاکستانی کارگردگی اتنی اچھی نہیں رہی
Deleteآپکے جواب کامنتظر
احسان شیخ دوبئ
Deleteنئے نئے تجربات ، کوچ اور منیمجنٹ کی تبدیلیاں !
please do not enter any spam link in the comment box